: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن،29مارچ(ایجنسی) امریکی صدر باراک اوباما کی میزبانی میں جوہری سلامتی کے موضوع پر دو روزہ سمٹ دارالحکومت واشنگٹن میں اکتیس مارچ بروز جمعرات شروع ہو گی۔ اِس کانفرنس میں کئی عالمی لیڈروں کی شرکت متوقع ہے۔ براعظم ایشیا سے واشنگٹن پہنچنے والوں میں چین اور جنوبی کوریا کے صدور کے علاوہ جاپانی و
ہندوستانی وزیراعظم بھی شامل ہوں گے۔ پرسوں جمعرات کو اوباما اپنے چینی ہم منصب شی جِن پنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ کئی عالمی لیڈروں کے درمیان اِس دو روزہ کانفرنس کے موقعے پر خصوصی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اِس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین کا تنازعہ اور کوریائی جزیرہ نما کے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔